تازہ ترینعلاقائی

ایک شخص 21 سال سے باہر بیٹھا عوام کو اکسا رہا ہے، ریحام خان

کراچی(نامہ نگار) گزشتہ روز ایم کیو ایم کے استعفوں پرسوالات اٹھانے والی قومی بھابھی ریحام خان آج ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر برس پڑیں ۔ ریحام خان کہتی ہیں ایک شخص 21سال سے باہر بیٹھا عوام کو اکسا رہا ہے،الطاف حسین اردوبولنےوالوں کی نمائندگی نہیں کرتے۔ یہ بھی کہہ گئیں کہ معاشرےمیں تفریق پھیلانےوالوں کیخلاف زیروٹالرنس ہونی چاہیے۔ کراچی ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران مسزخان کا کہا تھا کہ کراچی اب پہلے سے زیادہ محفوظ شہر بن چکا ہے، یہاں کی فضا تبدیل ہو چکی ہے، کراچی سے ہی پاکستان کے وجود کا آغاز ہوا۔ اب شہر قائد محفوظ ہے اسی لیے وہ بچوں کو بھی اپنے ساتھ لائی ہیں۔ یوم آزادی پر کپتان کی اہلیہ نے کراچی والوں کو ظلم کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام دے دیا، بولیں حکومت یاادارےبےحس ہیں تومطلب یہ ہے کہ شہری بےحس ہیں۔ عوام بے حسی ختم کریں اور مظالم برداشت کرنا بند کردیں۔ اگر کوئی ظلم برداشت کرتا رہے گا تو ظلم ہوتا رہے گا, ظلم کو سہنے والا بھی ظالم ہے۔ ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو دل سے اپنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی انکا اپنا شہر ہےیہاں آنے کیلئے انہیں کسی این اوسی کی ضرورت نہیں۔ نیشنل بھابھی نے یہ وضاحت بھی دی کہ میں اب صرف صحافی نہیں رہی،بھابھی ہوگئی ہوں۔ پی ٹی آئی کی ترجمان نہیں،عمران خان کی شریک حیات ہوں۔  کہنے لگیں کہ عمران خان کاخواب ہےجوتعلیم ان کوملی وہ ہربچےکوملے۔ قصور واقعے پر عمران خان کو بے حد افسوس ہے، اگر اس واقعے کو مثال نہیں بنایاتو جرم نہیں رکے گا۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل میں بارش نے ٹاؤن کمیٹی کی ناقص کارکردگی کے پول کھول دیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker