پاکستانتازہ ترین

دہری شہریت کیس، وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی سینیٹ کی رکنیت معطل

اسلام آباد (بیووچیف) سپریم کورٹ میں جاری دہری شہریت کیس سے متعلق رحمان ملک کی دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے رحمان ملک کی سینیٹ کی رکنیت معطل کردی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔ رحمان ملک برطانوی شہریت چھوڑنے کا سرٹی فکیٹ پیش نہ کرسکے۔سینیٹ کا انتخاب لڑتے وقت رحمان ملک برطانوی شہری تھے۔ عدالت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سمیت 13 ارکان کو نوٹسز جاری کردیئے۔ سپریم کورٹ کے مطابق دہری شہریت رکھنے والے ارکان الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے۔چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔  رحمان ملک پر برطانوی شہریت رکھنے کا الزام تھا۔ سپریم کورٹ اس سے پہلے فرح ناز اصفہانی کے خلاف بھی دہری شہریت کیس سے متعلق فیصلہ سنا چکی ہے۔ دہری شہریت کیس سے متعلق مقدمے کی سماعت 13 جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker