پاکستانتازہ ترین

عافیہ کی رہائی کے لیے رحمان ملک کاایف بی آئی کوخط

اسلام آباد(بیووچیف) وزیرداخلہ رحمان ملک نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ ملر کو ایک اہم خط لکھا ہے جس میں امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے خصوصی درخواست کی گئی ہے۔ اس خط میں رحمان ملک نے لکھا ہے کہ وہ امریکی قانونی نظام میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے تاہم انسانی ہمدری کی بنیاد پر عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست کرتے ہیں۔ انہوں نے رابرٹ ملر کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ شدید بیمار ہیں اور کسی حد تک اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ہیں۔ اس صورتحال کی وجہ سے ان کی والدہ بھی شدیدبیمار اور اسپتال میں داخل ہیں۔امریکا روانگی سے قبل ڈاکٹر عافیہ عافیہ کے بچوں نے اپنی ماں کی رہائی کے لیے ان سے مدد کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان عوام اپنی حکومت سے مسلسل درخواست کررہے ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے امریکی حکومت سے درخواست کی جائے۔ اس حوالے سے پاکستانی حکومت پر عوامی دباوٴ روز بروز بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹرسے درخواست کی ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی کے لیے اپنا سرکاری اثر استعمال کریں تاکہ پاکستانی عوام کے دل جیت سکیں اور ڈاکٹر عافیہ اپنی بیمار والدہ اور دونوں بچوں سے مل جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  کیا کشمیربارے موددی کا غرور ٹوٹ گیا؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker