پاکستانتازہ ترین

دہشت گردی کے خلاف اقدامات پرمجھےقتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں,رحمان ملک

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان کےوفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف اقدامات پرانہیں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ مرکزی دارالحکومت اسلام آباد میںمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہناتھا کہ ہم قتل کی دھمکیوںسے گھبرانے والے نہیں ہیں ،دہشت گردی ہم سب کےلئے ناسور ہے اس کےخلاف ہرممکن اقدامات کرتے رہیں گے۔ انہوںنےایام عاشورہ میںممکنہ دہشت گردی کےخلاف سیکورٹی اقدامات کےحوالے سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ کراچی اور کوئٹہ میںآج شام تک موبائل سروسز پر پابندی عائد کی جائے گی۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے مزیدکہاکہ ہمیں معلوم ہے ان اقدامات سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے،تاہم جو بھی اقدامات کیےجائیںگےقوم اور ملک کی بہتری کےلئےہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  داؤد خیل:میونسپل کمیٹی داؤدخیل کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker