پاکستانتازہ ترین

کالعدم تنظیموں کی ویب سائٹس بندکرنےکا حکم دیدیا، رحمن ملک مشیر داخلہ

اسلام آباد(بیوروچیف) مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہاکالعدم تنظیموں کے ویب پیجز بندکرنے کیلئے ایف آئی اے کو حکم دیدیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی اور نفرت کا پرچار کرنے والی تمام ویب سائٹس کو بند کیا جائے گا ۔کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ دوسرے مسلک کیخلاف قتل کے فتوے جاری کرے۔ مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام اور ملک کا آئین امن و محبت اور بین المسالک ہم آہنگی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ انٹرنیٹ پر برداشت کو فروغ دیا جائے۔دوسری جانب وزرات داخلہ سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق مشیر داخلہ رحمان ملک نے نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ایک مذہبی ویب سائٹ پر پابندی کی تحقیقات کی جائے۔ %
یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم ہنگامی طورپراسلام آباد روانہ ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker