پاکستانتازہ ترین

رحمان ملک سے ایران کے سفیر اور بلوچستان کےممبراسمبلی احمدان بگٹی کی ملاقات

اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾ وفاقی وزیرداخلہ سینیٹر اے رحمن ملک سے پاکستان میں ایران کے سفیر علی رضا ہاگیگیان نے ملاقات کی۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلۂ خیال کیاگیا۔ دریں اثنائ رحمن ملک سے بلوچستان سے ممبر قومی اسمبلی احمدان بگٹی نے ملاقات کی اور اپنے علاقہ کے نادرہ اور پاسپورٹ سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کھوکھلے نعروں کی بجائے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور آئندہ انتخابات میں بھی ہم بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوںنے بلوچستان سے ممبر قومی اسمبلی احمدان بگٹی کویقین دلایا کہ ان کے علاقہ کے نادرا اورپاسپورٹ سے متعلق مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو انہوںنے ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پرویز خٹک نے کالاباغ ڈیم کی مشروط حمایت کرنے کااعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker