پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:مظاہرے پنجاب حکومت کی ایما پر ہوئے،رحمان ملک

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پرتشدد مظاہرے پنجاب حکومت کی ایما پر ہوئے ۔ عدالتی تحقیقات کرائیں گے کہ اسلام آباد میں کالعدم تنظیموں کے کارکنان کو گاڑیوں میں بھر بھر کر کون لایا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت کو تحریری طور پر مظاہرین کو روکنے کی ہدایت کی تھی۔ ڈپلو میٹک انکلیو میں موجود افراد کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ فوج الرٹ ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے طلب کیا جاسکتا ہے۔وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن مظاہروں میں توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ کل جلسے جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوگستاخانہ فلم سے متعلق خط لکھا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی میں حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہے، نواز شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker