پاکستانتازہ ترین

ہمت ہےتومیرے خلاف ہتھک عزت کادعویٰ کرے،رحمان ملک

اسلام آباد (بیوروچیف)  پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ایک بار پھر گرما گرم سیاسی بیانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے مسلم لیگ ن کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ میں ہمت ہے تو میرے خلاف ہتھک عزت کا دعویٰ دائر کرے۔ اسلام آباد میں اپنی رہائش پر میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے خلاف عدالت میں خود نہیں جاؤں گا۔ ن لیگ میں ہمت ہے تو میرے خلاف عدالت میں جائے۔ میاں براردران اپنے آپ کو سچا سمھجتے ہیں تو الزامات کا جواب دیں۔ میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔ میاں برادرز اور ان کے حواریوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ مجھے جھوٹا ثابت کریں۔ مجھ پر الزامات اصل حقائق کو چھپانے اور چیزوں سے بچانے کیلئے لگائے گئے۔  انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے لانگ مارچ کیا تو پیپلزپارٹی کے جیالوں نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں۔ ابھی تو رنگ روڈ اور لیپ ٹاپ اسکینڈلز سے متعلق بہت سی باتیں سامنے لانی ہیں۔ سیاست میں سیاست ہوتی ہے مکاری اور جھوٹ نہیں،مجھے جھوٹا کہنے والے جھوٹوں کے پیروکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  شیخ رشید نے پرویز رشید کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker