پاکستانتازہ ترین

کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی‘ رحمان ملک

اسلام آباد﴿بیوروچیف﴾ وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر اے رحمان ملک نے کراچی میں سندھ رینجرز کی کھڈا مارکیٹ میں کارروائی اور بدنام زمانہ مجرم سجاد کھتری کی گرفتاری کو سراہا ہے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹ ایکشن جاری رکھا جائے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کراچی میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے اور پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  حالت جنگ میں فوجی عدالتیں بناکرتی ہیں، چوہدری نثار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker