اسلام آباد(بیوروچیف) رحمن ملک کو وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا مشیر داخلہ بنا دیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے رحمن ملک کو مشیر داخلہ بنانے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز دہری شہریت کیس میں رحمن ملک کی سینیٹ کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ جس کے بعد رحمن ملک وزیر داخلہ کیلئے خود بخود نااہل ہو گئے تھے۔