پاکستانتازہ ترین

رحمان ملک کو اسٹیل ملز کرپشن کیس میں جواب داخل کرانے کا حکم

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ نے اسٹیل ملز کرپشن کیس میں تفتیشی ٹیم تبدیل کرنے پر مشیر داخلہ رحمان ملک کو تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ رحمان ملک نے تحقیقات سے طارق کھوسہ کو الگ کرکے بہت نقصان پہنچایا۔چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جسٹس جاوید اقبال نے انہیں حاضری سے استثنیٰ دے دیا تھا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ فائل پر ایسا کوئی حکم موجود نہیں ہے،جبکہ معاملہ عدالت میں تھا، عدالت کا حکم جاری ہونے کے بعد انہوں نے تفتیش کا حلیہ بدل ڈالا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس کو تفصیلی سنا جائے گا، عدالت نے رحمان ملک کی درخواست پر سماعت ستائیس جولائی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں  مہنگائی، عوام اور حکمران

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker