پاکستانتازہ ترین

مشیرداخلہ رحمان ملک نے سینیٹ کی رکنیت کاحلف اٹھالیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) سینیئر مشیر داخلہ رحمان ملک نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ چیئرمین سینٹ نیئرحسین بخاری نےان سے حلف لیا۔ رحمٰن ملک کی حلف برداری کے موقع پر ن لیگ نے سینیٹ سے واک آؤٹ کیا۔ نواز لیگ کے رکن ظفر علی شاہ کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا آج ایجنڈے میں کوئی چیز شامل نہیں۔ رحمان ملک کے حلف کے لئے خصوصی اجلاس بلایا گیا۔ شاہ خرچیاں کی جا رہی ہیں۔ ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا صرف ایک دن کے اجلاس پر نوے لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے اور سینیٹرز پر ستر لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  رحمان ملک کاکوئٹہ میں صحافی کے قتل پر عدالتی کمیشن کے قیام کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker