تازہ ترینعلاقائی

رائیونڈ کا پٹیشن مافیاجتنی چاہے سازش کر لے الیکشن مقررہ وقت پر ہو نگے ، سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک

بہاول نگر ﴿ بیو رو چیف﴾ پا سپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن پٹیشن لیگ بن چکی ہے انہیں اچھے وکیل دستیاب ہیں اور ہمارے خلاف فیصلے بھی گھنٹوں میں ہوجاتے ہیں ہمیں ایک گھنٹے میں بند کر دیا جا تا ہے اور دو گھنٹے میں ہمارے وزیر اعظم کو منصب سے ہٹا کر گھر بھیج دیا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب شہباز حکومت ساڑھے چار سال سے صرف ایک سٹے آرڈر پر چل رہی ہے ۔پنجاب میں عوامی جان ومال محفوظ نہیں ثنائے جھنگوی کا قبضہ ہے شریف جوڑی کی زبان رانا ثنائ اللہ کے سامنے اسی لئے لڑکھڑاتی ہے جلد اس حقیقت کو منظر عام پر لا ئیں گے نواز شریف کو الیکشن لڑنے کا مشورہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے دیا میرے گھر نواز شریف نے مشرف کے زیر سایہ الیکشن لڑنے کو ملک سے غداری قرار دیا مگر نواز لیگ نے الیکشن بھی لڑا اور مشرف کے خلاف کچھ بھی نہیںکیا پنجاب کے کسی تھانے میں مشرف کے خلاف آج تک کوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں ہوئی وقت نے شریف جوڑی کی جھوٹی سیاست کو ثابت کیا نیٹو سپلائی کی بحالی سے ہمیں منع کرتے ہیں اور خود ہر اہم موقع پر لندن چلے جاتے ہیں شریف جوڑی کی اس سیاست کاامریکی سفیر کیمرون منٹرنے پول کھول دیا ہے مشیر داخلہ نے اعلان کیا کہ اصغر خان اور لا پتہ افراد کے کیسز میں وہ خود فریق بن کر نا قابل تردید ثبوت عدالت میں پیش کریں گے ۔ پنجاب کے کسی ڈی پی او ز ودیگر اعلیٰ پولیس آفیسرز نے پیپلز پارٹی کے ورکرز کے ساتھ ذیادتی کی تومعاف نہیں کریں گے مائیک گرانے سے بھٹو نہیں بنا جا سکتا شریف فیملی اکھٹے بیٹھ کر تصویر بنوا کر دیکھا دیںشریف فیملی کے لندن میں بلینزکے کاروبا جائیدادوں کا سرمایہ کہا ں سے آیا اور کس کے داماد نے فارمیسی کمپنی بنائی ہے رنگ روڈ ، فلائی اوور کو ن کیسے بنا رہا ہے سب حقیقت عوام کے سامنے جلد آجائے گی مشیر داخلہ نے بہاولنگر کے لئے انٹر نیشنل ائیر پورٹ قائم کرنے کا اعلان کیا اور صحافیوں کے مطالبہ پر صحافی کالونی اور پریس کلبز کے لئے 10لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا ۔۔ تقریب میں سابق تحصیل نائب ناظم سیٹھ خالد اقبال نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا قبل ازیں رحمان ملک نے تختی کی نقاب کشائی کر کے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیابہاولنگر ضلع کی دیگر تحصیلوں کے لئے نادرا اور پاسپورٹ کے تین موبائل یونٹس کی فراہمی کا اعلان کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker