پاکستانتازہ ترین

مختلف شہروں میں دہشتگردی کی اطلاعات ہیں،رحمان ملک

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ آئندہ دو سے ڈھائی ہفتہ پاکستان کے لیے خطرناک ہیں۔ اطلاع ملی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے کراچی میں سیاسی جماعتوں کے دفاترپر قبضہ کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ کراچی میں مقامی صحافی کے گھر پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کراچی طالبان کے لیے تفریحی مرکز ہے جہاں وہ چھٹیاں گذارنے آتے ہیں اوراس دوران وہ جو کچھ کرتے ہیں اس کی تفصیلات سے وہ بعد میں آگاہ کریں گے۔اس سے قبل کراچی میں ڈی جی ایف آئی اے سےملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں دہشت گردی کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے تمام سیکورٹی اداروں کوہائی الرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی معائنہ ٹیم کا صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کی قیادت میں اوکاڑہ کے سستےرمضان بازاروں کا اچانک دورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker