پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں تمام احتجاجی جلوس پرامن رہیں، رحمن ملک

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے ہدایت کی ہے کہ جمعتہ المبارک کو یوم عشق رسولﷺکے موقع پر ملک بھر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ملک بھر میں تمام احتجاجی جلوس پرامن رہیں۔ وزیرداخلہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اس حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آبادسمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے، سرکاری یا غیرسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔ حکومت پرامن احتجاجی مظاہروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔ انہوں نے علما و مشائخ، سول سوسائٹی، تاجروں اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ یوم عشق رسولﷺ کے موقع پر پرامن رہیں کیونکہ تخریب کاری اور تشدد پاکستان کے مفاد میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  عوام سے کئے تمام وعدے پورے کریں گے: وزیراعظم عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker