پاکستانتازہ ترین

میرے فیصلے قوم اورملک کے مفاد میں ہوتے ہیں، رحمان ملک

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ میرے فیصلے قوم اورملک کے مفاد میں ہوتے ہیں اورمیری لیڈرشپ کی رضا اس میں شامل ہوتی ہے۔ اپنے جاری ہونےوالے ایک بیان میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار حال ہی میں آپ کی ایف آئی اے سے تحقیقات سے انکار اورمیاں نوازشریف ک طرف سے ایف آئی اے سے تحقیقات کی ہاں نے آپ کے دعوی کی قلعی کھول دی۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار،پی پی پی کی کامیابی اورمقبولیت کو دیکھ کر چوہدری نثاربوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے تھوڑا سا سبق زبان کا دینا ہے تومیاں شہبازشریف کودیں۔ جنہوں نے اپنی زبان صرف پی پی پی کی لیڈرشپ کیخلاف بولنے پروقف کررکھی ہے۔ انھوں نے چوہدری نثار کومشورہ دیا کہ وہ ڈکٹٹیر کے ابتدائی قاعدہ سے نکل کرجمہوری سیاست اوربرداشت کواپنائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker