پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:رحمن ملک نےموبائل سروس بندش کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(مانیترنگ سیل) پاکستان کے وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہاہےکہ آج رات سے موبائل فون سروس بند کرنے کی حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔دہشت گردی کے خطرات کے باعث موبائل فون سروس پہلے بھی بند کی تھی ،اگر ضرورت پڑی تو اب بھی بند کریں گے۔ اسلام آبادمیںمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئےرحمن ملک کاکہنا تھا کہ موبائل سروس بند کرنے کافیصلہ میں خود نہیں کروں گا،بلکہ اجلاس بلایاجس میںتمام لوگ اپنی رائےدیں اس کے بعد موبائل سروس بند کرنےکا فیصلہ کیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں اگر موبائل سروس اور موٹرسائیکل پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا تو یہ اعلان کیا جائےگاکہ یہ پابندی کن کن شہروں میں ہوگی۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے تین گروپ محرم الحرام میں دہشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں ۔ اگلے تین دن خطرناک ہیں،ان تین دنوں میں دہشت گردی کے حوالے اطلاعات موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ موبائل فون بند کرنے کے بعدمیڈیا والے میرے دوست مجھ پر فلمی گانے چلائیں گے لیکن مجھے اس کی کوئی پروا نہیں ہےمیں لوگوں کی جانیں بچانے کےلئے ایسے اقدامات کرتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:معروف عالم دین مولانا خالد زبیر کی والدہ قضائے الہی سے وفات پاگئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker