پاکستانتازہ ترین

آئندہ 3 روز میں دہشت گردی کا شدید خطرہ ہے، رحمان ملک

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ آئندہ 3روز میں دہشت گردی کا شدید خطرہ ہے، پنڈی دھماکا پولیس اور انتظامیہ کی نااہلی نہیں تھی، حالیہ دہشت گردی میں افغان باشندے اور لشکر جھنگوی ملوث ہے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کا دورہ کیا اور گزشتہ شب ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ راولپنڈی دھماکہ پولیس اور انتظامیہ کی نااہلی نہیں تھی، سیکیورٹی کے انتظامات ٹھیک تھے، پولیس الرٹ تھی، اسی لئے 4پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی میں افغان باشندے اور لشکر جھنگوی ملوث ہے، افغان باشندوں کی دہشت گردی کی کارروائیوں کا معاملہ افغان حکومت سے اٹھائیں گے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے 3مختلف گروپ پاکستان میں تباہی پھیلانا چاہتے ہیں، آئندہ 3 روز میں دہشت گردی کا شدید خطرہ ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبائی حکومتوں سے موٹر سائیکل اور موبائل پر پابندی کے حوالے سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ایجنسیاں اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد:یونین کونسل نمبر12مصطفی آباد کے سیکرٹری نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker