پاکستانتازہ ترین

تحریک طالبان کے ترجمان کے سر کی قیمت مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پاکستان کے وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو بیس کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔رحمٰن ملک نے یہ بات اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ احسان اللہ احسان کا تعلق تحریک طالبان سے نہیں ہے بلکہ یہ ملک میں بیرونی عناصر کے لیے کام کر رہے ہیں۔اس سے پہلے کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے صحافی اور نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن حامد میر پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان نے بی بی سی اردو سے کسی نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ’سیکولر صحافی‘ ہونے اور طالبان پر تنقید کرنے کی وجہ سے حامد میر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔حامد میر پر سوموار کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ نامعلوم افراد نے ان کی ذاتی گاڑی کے نیچے بم نصب کیا تھا جو کسی وجہ سے پھٹ نہیں سکا۔ حامد میر کے مطابق یہ بم ایف سیون جیسے محفوظ علاقے میں ان کی گاڑی کے ساتھ لگایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  چیف الیکشن کمشنر کیلئے فخرالدین جی ابراہیم کے نام پر اتفاق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker