پاکستانتازہ ترین

رینالہ خورد:ہم نےطالبان کی کمرتوڑدی ہے، اہم طالبان چارپائیوں کی زینت بن چکےہیں،رحمان ملک

اوکاڑا، رینالہ خورد(شہبازساجد/محمد مظہر رشید، تحصیل رپوٹر) ہم نے طالبان کی کمر توڑ دی ہے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے اہم طالبان کمانڈر چارپائیوں کی زینت بن چکے ہیں 20سال سے غیر ملکی طاقتیں پاکستان کے خلاف مذموم سازشیں کرتے ہوئے کبھی فرقہ واریت کبھی دہشت گردی اور ڈرون حملے کر کے ملک کو غیر مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ترقی کی منازل طے کرنے سے روک رہے ہیں جلد ہی پاکستان بھر سے طالبان اور دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا جائیگا صدر پاکستان نے پاسپورٹ کی معیاد پانچ سال سے بڑھا کر دس سال کردی ہے وزیر داخلہ رحمان ملک تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک گزشتہ روز وزیر مملکت پیر سید صمصام علی بخاری کی دعوت پر رینالہ خورد آئے اور پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے وہاں کا امن پورئے پاکستان کا امن ہے ہر صورت حال میں حکموت کراچی کے امن کو یقینی بنائیگی رحمان ملک نے کہا کہ آج سے پانچ ماہ قبل میں نے یہ بتا دیا تھا کہ اب محرم الحرام میں دہشت گردی شیعہ لوگوں اور صحافیوں کو ٹارگٹ کریں گے الیے محرم میں ہم نے ملک بھر مین سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے جسکی بدولت ملک بھر میں کوئی۹ ناخوشکگوار واقع پیش نہ آیا ہے جب پاکستان پیپلز پارٹی نے حکموت سنبھالی تو ملک کے ہر سہر اور کونے کونے می بم بلاسٹ ہورہے تھے آج کراچی کویٹہ کے علاوہ ملک بھر میں دہشت گردی پر قابو پالیا گیا ہے اور جلد ہی کراچی اور کوہٹہ سمیت پورے ملک کو امن کا گہوراہ بنا دیا جائے گا میں تحریک طالبان کو تحریک ظالمان کہتا ہوں آج ہم نے طالبان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے حکیم اللہ محسود کمانڈر نزیر احمد قاری حسین زخمی ہوکر چارپائیوں کی زینت بن چکے ہیں ہم ان ظالمان کا آخر تک پیچھا کرینگے اور جلد ہی ملک بھر سے دہشت گردی اور دہشت گردون کا خاتمہ کر دیا جایگا میں آج بھی ان کرایہ کے طالبان سے کہتا ہوں ہتھیار پھینک دیں اور امن کیلئے ہمارا ساتھ دیں ہم سب ملکر ملک میں امن وامان قائم کریں میں اقوام متحدہ میں بھی اسلامی ممالک کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے مغرب کو بتایا کہ ساری دہشت گردی اور جنگیں اسلامی ممالک میں کیو ں ہوری ہیں سنی شیہ اور اہلحدیث کی آپس مین لڑائی بھی شر پسند عناصر کی سازشوں کا حصۃ تھا محرم سے قبل شر پسند عناصر نے یوم عاشور کے روز کوہٹہ اور کراچی مین بڑی تعداد مین عزاداروں اور اہل تشیع افراد کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن ہم نے بر وقت سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر کے ملک دشمن عناصر کی مذموم سازشوں کو ناکام بنا دیا ظالمان تحریک کے اہم کمانڈر کو 40ہزار مصوم افراد جو بم دھماکوں میں ہلاک ہوگئے کی بدعائیں نیست نابود کر دیں گی رحمان ملک نے کہا کہ جلد ہی ڈرون حملوں کو روک دیا جائیگا بعدازں رحمان ملک نے حضرت کرمانوالہ میں حضرت اسماعیل شاہ بخاری کے مزار پر چادر چڑھانے کے بعد ایک مختصر سے جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 40سال تک تفتیشی پوسٹوں پر نوکری کی ہے جہاں غیر معزب زبانی یعنی گالی دیگر تفتیش آغاز کیا جاتا ہے اس کے باوجود سیاست میں ہم نے شائستہ زبان استعمال کی اور اخلاقیاتے کو فروغ دی�آج میں ان کو کہتا ہوں کہ اپنی زبان کو شائستہ انداز میں استعمال کریں اور میرے صدر کا نام اپنی زبان پر لانے سے پہلے معذب طریقہ اپنائیں صدر آصف علی زرداری الیکٹیڈ صدر ہیں ان کا احترام سب پر لازم ہے جناب آصف علی زادری چور دروزازے سے آکر صدر نہیں بنے صدر پاکستان نے بارہ سال اس ملک کی عوام کیلئے جیلوں میں گزار دیئے صدر پاکستان نے ایوان صدر کے دروازے کھلے رکھے اور ملک میں مفاہمتی سیاست کو فروغ دیا ہمارے موجودہ پانچ سالہ دور حکومت میں ایک بھی سیاسی مقدمہ قائم نہ کیا گیا ہے ہم نے ماضی رویات اور انتقامی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے ہماری شرافت کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ان کی طرف سے استعمال کی جانیوالی زبان کو جواب دیتا جانتے ہیں انھوں نے کہا کہ پولیس آفیسر اپنا قبلہ دوست کر لیں ورنہ حساب دینے کیلئے تیار رہیں انھوں نے کہا کہ اوکاڑہ کے عوام باوفا اور دلیر ہیں انہوں نے جووعدہ اپنی شہید لیڈر بے نظیر بھٹو سے کیا تھا اسکو پورا کر دیا اور اوکاڑہ سے پانچوں قومی اسمبلی کی سیٹون سے پیپلز پارٹی کے ایم این ایز کو کامیاب کروایا ہماری حکومت کا مقصدر ہے کہ عدام کو زیادہ سے زیادہ سہولیتں فراہم کر لیں اس کیلئے ہم تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج پنجاب بھر میں 30شہروں میں پاسپورٹ آفس قائم ہوچکے جن سے عوام مستفید ہورہے ہیں انہوں نے کہا پہلے دفتروں میں کوئی بڑا بزنس مین یا ایم این اے ایم پی اے پاسپورٹ بنا سکتا تھا لیکن شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک میں ہر غیر امیر کو پاسپورٹ جاری کرنے کے احکامات دیئے ہیں رحمان ملک نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا عزم کرتے ہوئے تمام تر مشکلات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنا کام جاری رکھا یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان جوہری طاقت ہے جوہری طاقت ہونے کے باعث آج کوئی بھی دشمن ملک کی جانب میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد:ہردہشت گرد کومنطقی انجام تک پہنچناچاہئے،رحمان ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker