پاکستانتازہ ترین

بشیر احمد بلور ایک نڈر اور بہادر لیڈر تھے، رحمان ملک

rehmanاسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی و زیر داخلہ سینیٹر اے رحمن ملک نے اے این پی کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور کی خود کش حملے میں شہادت کی مذمت کرتے ہوئے دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ بشیر احمد بلور ایک نڈر بہادر لیڈر تھے ان کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے گراں قدر خدمات ہیں جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنے آپ کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کررکھا تھا انہوں نے کہا بشیر احمد بلور کو شہید کرنے والے ظالم درندے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کی بڑی پارٹیوں کی لیڈر شپ کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ظالم درندے چند ٹکوں کی لیڈر شپ کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ظالم درندے چند ٹکوں کی خاطر دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ایسے درندے عذاب الٰہی سے نہیں بچ سکے ان کیخلاف بھرپور کارروائی جاری رہے گی وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم پختونخواہ کی عوام اور اے این پی کو ان کی بہادری ہمت اور صبر پر سلام پیش کرتی ہے وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کی ٹیم کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے اور شوائد اکٹھے کرنے کی ہدایت کی ہے وزیر داخلہ نے تمام فورسز کو مجرموں کی گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ایسی گھناؤنی حرکت کرنے والے درندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے

یہ بھی پڑھیں  سینٹ اجلاس ‘اپوزیشن اراکین کی تنقید کے باعث رحمن ملک کو بیماری کے باوجود حاضر ہوناپڑا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker