پاکستانتازہ ترین

طاہرالقادری لانگ یا شارٹ جو چاہیں مارچ کرلیں، رحمان ملک

rehmanاسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طاہر القادری لانگ یا شارٹ جو چاہئیں مارچ کریں تاہم وہ مشورہ دینگے کہ وہ فاٹا یا وزیرستان میں امن مارچ کریں ، اسلام آباد میں نئے سال کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری مہمند ایجنسی جا کر بھی امن مارچ کرسکتے ہیں وزیر داخلہ نے کہا کہ حکیم اللہ محسود نے نئے سال میں اس قوم کے بچوں پر رحم کریں انہوں نے نواز شریف چوہدری شجزعت اور چیف جسٹس کو بھی نئے سال کی مبارکباد دی اور کہا کہ وہ تمام سیاسی قائدین کو نئے سال کی خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرم ایجنسی میں گڑ بڑ کی اطلاع تھی اس لیے موبائل بند کئے کراچی میں آج کسی بڑے واقعے کی اطلاع نہیں تھی اور کراچی میں حالات کے پیش نظر موبائل فون بند نہیں کئے اس سے پہلے انہوں نے پاکستان بیت المال کے سویٹ ہومز کے یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ 2013ء کا استقبال کیا وزیر داخلہ نے یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا اور سال 2012ء کے شہداء کے لیے دعائیں کی گئیں جبکہ ملک کی سلامتی اور امن کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں  چار افراد نے سسرال آئے داما د کو زبردستی زہریلی گولیاں کھلا دیں حالت خراب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker