پاکستانتازہ ترین

قیام امن کےلئےسکیورٹی اداروں کو5 کروڑ روپے کی خطیرگرانٹ جاری کی جائےگی،رحمن ملک

rehmanاسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران پولیس ،ایف سی اور رینجرز کے اہلکاروں کو بہترین سکیورٹی فرائض سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔قیام امن کے لئیسکیورٹی اداروں کو پانچ کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ جاری کی جائے گی۔لانگ مارچ کے دوران سکیورٹی کے خطرات بہت زیادہ تھے تاہم پولیس اور دیگرسکیورٹی اداروں کی بہترین حکمت عملی سے دہشتگردوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شام سپورٹس کملیکس میں لانگ مارچ کے دوران خدمات سر انجام دینے والے پولیس و ایف سی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سمیت وفاقی پولیس کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔انہوں نے اپنے خطاب کے موقع پر سکیورٹی اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے قیام امن کے لئے سکیورٹی ادارو ں کو پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ لانگ مارچ کے دوران امن و امان کے قیام کے مسائل کے ساتھ ساتھ دہشگردی کے خطرات کابھی سامنا تھا تاہم بہتر حکمت عملی کے باعث ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور پانچ روز کے دوران کوئی بھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔انہوں نے آئی جی اسلام آباد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے ہر اسائنمنٹ اور ڈیوٹی کو ذاتی دلچسبی لیکر یقینی بنایا ۔رحمن ملک کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر سکیورٹی ادارے ان کی راہ میں دیوار ہیں اس لئے حکومت ان اداروں کی استعداد اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ہر ممکن مدد و تعاون کر رہی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ لانگ مارچ کے دوران پولیس ایف ،سی اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کی وجہ سے ایک بھی نعش نہیں گری۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال : ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ملحقہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker