پاکستانتازہ ترین

وزیر داخلہ رحمن ملک سمیت 89 افراد ٹریول ایجنسی کے نادہندہ نکلے

rehmanاسلام آباد(بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں وزیر داخلہ رحمن ملک‘ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات مشاہداللہ خان‘ مرتضیٰ جتوئی‘ قاسم علی شاہ اور اتفاق فاؤنڈری سمیت 89 افراد اور ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے نادہندہ نکلے۔ فہرست کمیٹی میں پیش کردی گئی۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین ندیم افضل گوندل کی زیر صدارت منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے حکام نے بتایا کہ 180 افراد ہماری ٹریول ایجنسی کے نادہندہ تھے جن میں سے 89 باقی رہ گئے ہیں۔ حکام نے فہرست کمیٹی میں پیش کردی جس کے مطابق وزیر داخلہ رحمن ملک جب ڈی جی ایف آئی اے تھے تو وہ 19850 کے‘ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات مشاہداللہ خان وزارت لیبر کے مشیر کے طور پر 20535‘ مختیاراحمد 77440‘ نصیر شاہ 5160‘ میاں زمان 5445‘ غلام مرتضیٰ 6600‘ حاجی ترین3160‘ قاسم علی شاہ 6085‘ عمران قادری63125‘ نصیر اے شیخ 44900‘ امان اللہ 41130‘ اتفاق فاؤنڈری 5475 روپے کے نادہندہ ہیں

یہ بھی پڑھیں  طاہرالقادری لانگ یا شارٹ جو چاہیں مارچ کرلیں، رحمان ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker