پاکستانتازہ ترین

رحمن ملک سےڈپٹی سپیکرفیصل کریم کنڈی کی ملاقات، پاسپورٹ سےمتعلق مسائل سےآگاہ کیا

rehmanاسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر اے رحمن ملک سے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ کو اپنے حلقہ کے مسائل خصوصاً نادرہ اور پاسپورٹ سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ طالبان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش خوش آئند ہے کیونکہ ملک میں اس وقت امن کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان مذاکرات میں اگر سنجیدہ ہیں تو اپنے ہتھیار پھینک کر مذاکرات کے لئے نمائندوں کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نے کامیابECOکانفرنس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر اے رحمن ملک کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اور فنانس اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی وزارتوں کی طرف سے فنڈز کی بروقت فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں جیل کے قیام کا بھی اعلان کیا جس کا باقاعدہ افتتاح بہت جلد وزیر داخلہ کریں گے۔ وزیر داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امان و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف کے 18 ناراض رہنماؤں نے جسٹس وجیہہ الدین کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker