پاکستانتازہ ترین

ہمارے دور اقتدار میں کراچی کے علاوہ پورے ملک میں دہشتگردی ختم تھی ، رحمن ملک

rehmanاسلام آباد(بیورو رپورٹ) سابق وزیر داخلہ و سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ نئی آنے والی حکومت کے ساتھ اپوزیشن اور میڈیا کو انصاف کرنا چاہیے اور ان کو کھل کر کھیلنے کا موقع دینا چاہیے ہمارے دور اقتدار میں کراچی کے علاوہ پورے ملک میں دہشتگردی ختم تھی ہم نے جو کہا وہ کیا اور ہم نے سترہ ارب روپے خزانے میں چھوڑے تھے جو اب پانچ ارب روپے رہ گئے ہیں باقی بار ارب نگران حکومت سے پوچھ جائے وہ کہاں ہیں پوری قوم کے لیے چیلنجز ہیں سب کو مل کر نئی آنے والی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ۔ بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ میری نئے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی تھی جس پر میں نے ان کو اپنی تمام تر خدمات ملک وقوم کے لیے ان کے سپرد کرنے کا وعدہ کیا ہے وہ ایک ذہین اور سمجھدار آدمی ہیں سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ کو ختم کرنا ہوگا یہی پورے ملک اور قوم کا اہم مسئلہ ہے میں نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں دہشتگردی کیخلاف بہت کام کیاہے ہمارے دور اقتدار میں کراچی کے علاوہ پورے ملک میں امن تھا یہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے انہوں نے کہا کہ نئی آنے والی حکومت کو کھل کر کھیلنے کا موقع دینا چاہیے اور میڈیا اور اپوزیشن کو اس کے ساتھ مکمل انصاف کرنا ہوگا ہم نے اپنے دور میں تھری ڈی پالیسی قائم کی تھی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے متحد ہونے کی ضرورت ہے اور یہ کسی ایک کے بس کی بات نہیں ہے اور ہمارے دور حکومت میں کراچی کے علاوہ پورے ملک میں دہشتگردی ختم ہوچکی تھی کراچی میں گزشتہ پچیس سال سے ایسے حالات ہیں لیکن ہم نے جو کہا وہ کیا ہے ہمارے دور اقتدار میں سترہ ارب خزانے میں تھے اب وہ کہہ رہے ہیں کہ پانچ ارب ہیں باقی بارہ ارب نگران حکومت کہاں لے گئی انہوں نے کہا کہ اب ہمارے لیڈرز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے رحمن ملک نے کہا کہ پوری قوم کے لئے چیلنجز ہیں اب پوری قوم کو مل کر چلنا ہوگا اور تمام مسائل کو اس حکومت کا ساتھ دینا ہوگا ایک سوال کے جواب میں رحمن ملک نے کہا کہ صدر کی تقریر سے سیاسی میچورٹی نظر آتی ہے اس سے پہلے جب پہلے حکومت بنی تھی تو اس کی سینئر لیڈر سب جیل میں ہوتی تھی لیکن اب ایسا پیپلز پارٹی نے اپنی محنت سے سب کچھ ختم کردیا ہے ہم نے ماحول دیا کہ کوئی بھی جیل میں نہیں ہے سب ایک چھت تلے دیکھ کر خوشی ہوتی ے انہوں نے کہا کہ میں آنے والی اس نئی حکومت کو خوش آمدید کہتا ہوں ور اپنی تمام تر تجربات اور خدمت میں نے وزیر داخلہ کو کہا ہے کہ وہ میری تمام ملک وقوم کے لیے حاضر ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے لیے بجٹ میں تنخواہ کا اضافہ نہ ہوا ہے ان حالات سے مہنگائی بڑھے گی محترمہ کے پرگرام کو آگے لے کر چلنا اچھی بات ہے وہ پوری قوم کی لیڈر تھیں میں درخواست کرتا ہوں اس کا نام تبدیل نہ کریں ہم نے اس کے فنڈز جو غریبوں کے لئے تھے یہ غریبوں کا پروگرام ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  بشیر احمد بلور ایک نڈر اور بہادر لیڈر تھے، رحمان ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker