پاکستانتازہ ترین

پی پی،ایم کیوایم اوراے این پی بھتہ خورہیں،رحمن ملک

کراچي: پاکستانی وزیرداخلہ رحمن ملک نے حکمران جماعت اور اس کی اہم اتحادی جماعتوں کو بھتہ خوار قرار دے دیا ہے ۔ کراچي ايئر پورٹ پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ کہا کہ کراچي کے علاقے اورنگي ٹاؤن ميں بھتہ خوري ميں پي پي پي ، ايم کيو ايم اور ديگر بہت سي پارٹيوں کے لوگ ملوث ہيں۔ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ، بلتستان ، کوہستان ميں ايک ہي گلگتي گروپ ملوث ہے اور وہ ہي لوگ کراچي آکر دہشت گردي کي منصوبہ بندي کررہے تھے جنہیں پکڑ ليا گيا ہےتاہم  18ويں ترميم کے بعد امن وامان وفاقي وزير داخلہ کي ذمہ داري نہيں بلکہ صوبائي حکومتوں کي ذمہ داري ہے ۔ وزیرداخلہ کے مطابق وزیراعظم کے بیٹے موسي گيلاني پر اب تک صرف الزام ہے ، وہ واپس آگئے ہيں اور تفتيش ميں مدد کريں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نجي ایئرلائنوں کو لائسنس پاکستان مسلم ن کے دور ميں جاري ہوئے اس وقت اتني نرم شرائط کيوں رکھي گئيں ، بھوجا ايئر کا لائسنس بحال کرنے کے لیے رشوت لينا کا الزام کا ثبوت ديں ميں فورا ايکشن لون گا، ميري ذاتي رائے ہے پرانے جہازوں کو ايئرلائن ميں شامل نہيں کيا جانا چاہیے ۔ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ چوہدري نثار سے درخواست ہے خداکے لیےلاشوں پر سياست نہ کريں جوڈيشل کميشن پر اعتراض کرکے انہوں نے اپنا جرم چھپانے کي کوشش کي ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدري نثار کا يہ کہنا غلط ہے کہ ايئر بلو حادثے کي رپورٹ جاري نہيں کي گئي کيا چوہدري نثار چاہتے ہيں کہ شاہد خاقان عباسي کو گرفتارکيا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  دہشت گردوں نے میری اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی دی ہے،رحمان ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker