پاکستانتازہ ترین

کراچی: تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا ڈیڈ لاک نہیں بلکہ انا کا لاک ہے

کراچی(مانیٹرنگ سیل) پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا ڈیڈ لاک نہیں بلکہ انا کا لاک ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ فریقین سے مذاکرات کا دوسرا فیز پیر سے ہوگا جبکہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک نہیں بلکہ انا کا لاک ہے اگر مسئلے کا کوئی سیاسی حل نہ نکلا تو اگلا قدم تصادم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے 6 میں سے 5 مطالبات مان لیے ہیں اب عمران خان اور طاہرالقادری بھی معاملات کو ٹھنڈا کریں جبکہ وزیراعظم بھی گرفتار کارکنوں کی رہائی کے احکامات دیں۔

یہ بھی پڑھیں  سینٹ اجلاس ‘اپوزیشن اراکین کی تنقید کے باعث رحمن ملک کو بیماری کے باوجود حاضر ہوناپڑا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker