پاکستانتازہ ترین

وصیت کررکھی ہے مرنے کے بعد اسلام آباد میں دفن کیا جائے، رحمان ملک

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ انہوں نے تو وصیت کر رکھی ہے کہ مرنے کے بعد اسلام آباد میں دفن کیاجائے۔نیٹوسپلائی پر متحدہ مجلس عمل شارٹ کیا لانگ مارچ کرلے لیکن قانون کو ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ نیٹو کنٹینرز کی حفاظت کی ذمہ داری متعلقہ صوبوں پر ہو گی ،حکومت نے فیصلہ کیا ہے تو اس پر عملدرآمد بھی کروائے گی ۔ جہاں سے نیٹو کنٹینرز گزریں گےان کی حفاظت کا ذمہ دار متعلقہ آئی جی ہو گا ۔ دفاع پاکستان کونسل شارٹ یا لانگ مارچ کرے مگر قانون ہاتھ میں نہ لے ۔ سینئرمشیرداخلہ کا کہنا تھا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے، دوہری شہریت سے متعلق قانون پارلیمنٹ بنائے گی ۔ پوری دنیا کو پتہ ہے کہ انہوں نے کن حالات میں شہریت لی تھی تاہم دو ہزار آٹھ میں برطانوی شہریت ترک کر دی تھی ۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وصیت کررکھی ہے مرنے کے بعد اسلام آباد میں دفن کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  سبی:میلے کے بہترین انتظامات کرنے پرانتظامیہ اور سیکیورٹی فورسسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حاجی داؤد رند

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker