پاکستانتازہ ترین

سلالہ حملہ پر امریکہ سے معافی منگوائی، رحمان ملک

اسلام آباد(بیورو چیف) مشیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ہم نے عوام کی خواہش کے مطابق سلالہ حملہ پر امریکہ سے معافی منگوائی لیکن کچھ لوگوں کو یہ پسند نہیں وہ چاہتے ہیں کے رات کے اندھیرے میں معافی منگوائی جاتی۔ملتان ایرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بڑے بڑے برجوں کو بے نقاب کیا جائے۔ شریف برادران کے خلاف بتیس ملین ڈالر کی منی لانڈری کے کیس لندن میں چل رہا ہے جب ہمارے خلاف عدالت میں کوئی کیس اتا ہے تو دونوں بھائی نعرے لگاتے ہیں اور اپنی باری پے کہتے ہیں کہ یہ سازش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کالعدم تنظیموں کے رہنماوں کو گرفتار کیوں نہیں کراتی وہ کھلے عام ٹرکوں پر تقاریر کرتے ہوے نظر اتے ہیں۔ رحمن ملک نے کہا کہ وہ ملتان یوسف رضا گیلانی سے ملنے آئے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کو سرائیکی صوبہ کی اواز اٹھانے کی سزا دی گئی پارٹی میں اج بھی ان کی وہے عزت ہے جو پہلے تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker