پاکستانتازہ ترین

مارچ کے شرکاء کو سعودی پاک ٹاور سے آگے نہیں جانے دینگے،رحمان ملک

rehmanاسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو سعودی پاک ٹاور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے درمیان جگہ دی جائے گی،لانگ مارچ کے شرکاء کو نقصان کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا،سیکورٹی پر آنے والے اخراجات کا بل طاہر القادری سے وصول کریں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کی حیثیت ریاست کے سامنے کچھ نہیں ہے،طاہر القادری کو کہتا ہوں کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں،وہ پٹرول سے بھرا ٹرک لے کر آئے ہیں،ٹرک کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے رہائیشیوں کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہئے،دارالحکومت کے شہری اپنا کاروبار پرسکون طریقے سے جاری رکھیں،ڈپلومیٹک انکلیو کے اردگرد سیکورٹی وال لگا دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ طاہر القادری امن سے رہیں گے تو ہم خیال رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو پارکنگ کیلئے ایف نائن پاسنگ کیلئے ایف نائن پارک دیا جائے گا،شرکاء کو سعودی پاک ٹاور سے آگے نہیں جانے دیں گے،کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آجائے گا،سفارتخانوں کی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  خبردار! لپ اسٹک سے کینسر اور الزائمر ہوسکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker