پاکستانتازہ ترین

دہشت گردوں نے میری اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی دی ہے،رحمان ملک

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے بھرپور اقدامات کئے ہیں اور اس کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں اسلام آباد میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گردوں نے میری اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی دے رکھی ہے اللہ نے چاہا تو دھماکے نہیں ہونے دیں گے ہم نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیئے ہیں موبائل سروس کی بندش اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے واقعات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ،محمد سمیع کی واپسی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker