پاکستانتازہ ترین

لانگ مارچ میں تمام شرکاء اپنا شناختی کارڈ ساتھ رکھیں۔ رحمان ملک

rehman malikکراچی(نامہ نگار) وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طاہر القادری لانگ مارچ ضرور کریں تاہم دھرنا دینا صحیح نہیں، آئین کے خلاف کوئی بھی اقدام نہیں ہونا چاہیے، لانگ مارچ کا مقصد آئین کی شقوں میں تبدیلی ہے جو صرف پارلیمنٹ ہی کرسکتی ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ طاہر لقادری کے لانگ مارچ کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم سے ملاقات کرانے کی کوشش کی جارہی ہے،لانگ مارچ میں سیکیورٹی خطرات ہیں، جس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں، چالیس لاکھ سے زائد افراد کے لانگ مارچ کو سیکیورٹی فراہم کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں دو ارب سے زائد کے اخراجات متوقع ہیں پیسہ کہاں سے آرہا ہے یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ میں شریک ہونے والے ہر فرد کو چیک کیا جائیگا، تمام شرکاء اپنا شناختی کارڈ ساتھ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سردی ذیادہ ہے اور جھنگلات اور جھاڑیوں میں سانپ کی موجودگی کے خطرات موجود ہیں۔ اس حوالے سے ایمبولنس اور دیگر اقدامات بھی کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ شاہ زیب قتل کیس کے حوالے سے بیرون ملک میں اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے

یہ بھی پڑھیں  ضلع چنیوٹ کے عوامی نمائندگان اور افسران شریف شہریوں کے لئے عذاب بن گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker