پاکستانتازہ ترین

رحمٰن ملک نے عیسائی برادری سے معافی مانگ لی

rehman mailkاسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کے وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہرالقادری کو پاپ سے تشبیہ دینے پر کرسچن براردی سے معافی مانگ لی۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان وزیر داخلہ رحمٰن ملک کا کہناتھا کہ میں مسیحی برادری کا احترام کرتا ہوں، اگر میرے بیان سے ان کی دل آزاری ہوئی تو میں مسیحی برادری سے معافی مانگتا ہوں۔یادرہےکہ 14 جنوری کو میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے رحمن ملک نے کہا تھا کہ طاہرالقادری اپنی عادتوں سے عیسائیوں کے پاپ جب کہ اپنے حلیے سے یہودیوں کے  پاسٹر لگتے ہیں۔ رحمٰن ملک کے بیان کےبعد نیشنل کمیشن فار جسٹس اینڈ پیس کے ڈائریکٹر اور کیتھولک عیسائیوں کے پادری امانؤل یوسف مانی نے مطالبہ کیا تھا کہ طاہرالقادری اور پاپ بینیڈکٹ کا موازنہ کرنے پر رحمن ملک عیسائی برادری سے معافی مانگیں اور اپنے الفاظ فوری واپسی لیں۔

یہ بھی پڑھیں  عام انتخابات کی آمد آمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker