پاکستانتازہ ترین

طالبان کو ظالمان کہا جائے گا، رحمان ملک

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان کو آج سے ظالمان کہا جائے گا۔ ملالہ پر حملہ ملک کی آنے والی نسلوں پر حملہ ہے۔ ملالہ کو میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے بعد فوری طور پرعلاج کے لیے جرمنی لے جایا جائے گا۔پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی صدر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ملالہ کی صحت کے حوالے سے صدر کو مکمل تفصیلات فراہم کی ہیں۔ رحمان ملک نے علما سے دریافت کیا کہ اس طرح کے حملوں کی اجازت کون سا اسلام دیتا ہے۔ علما جمعہ کے خطبات میں حملہ آروروں کے خلاف فتوی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس گرو ہ اور افراد کی شناخت کرلی گئی ہے جنہوں نے حملہ کیا۔ اب بس دو حملہ آوروں کی شناخت اور تلاش جاری ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ انہوں نے کسی بھی جگہ یہ بیان نہیں دیاکہ حملہ آور افغانی تھے۔ مولوی فضل اللہ سرحد کے پار سے روازنہ پاکستانی حدود پر حملہ آور ہوتا ہے۔ اصغرخان دہشت گردی سمیت تمام کیسوں میں پارٹی ٰ بننے کے لیے تیار ہوں انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدلیہ ان کو بلائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختون خوا میں ہونے والے دہشت گردی میں بہت فرق ہے دونوں صوبوں میں ہونے والے واقعات کو ایک جیسا نہ سمجھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker