شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خاں وردگ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا کام ہے آئین کی تشریح کرنا ہے آئین کو بنانا نہیں

بھائی پھیرو:تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خاں وردگ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا کام ہے آئین کی تشریح کرنا ہے آئین کو بنانا نہیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خاں وردگ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا کام ہے آئین کی تشریح کرنا ہے آئین کو بنانا نہیں۔ غریب کسان ملک سے مخلص اور ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتے ہیں۔2018کے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن)واضع اکثریت سے کامیاب ہوگی جبکہ تحریک انصاف کو بری طرح شکست فاش ہوگی۔پیپلز پارٹی کو سب سے زیادہ آصف علی زرداری نے نقصان پہنچایا ہے ۔ یہ باتیں انہوں نے وردگ ٹرکنگ اسٹیشن پر حسکول پٹرولیم کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سلیم بٹ کے والد کی وفات کے سلسلہ میں ہونے والی قرآن خوانی اور ختم شریف کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیں انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تعمیر سے ملک خوشحال ہوگا اور معاشی ترقی بھی ہوگی۔حکومت اگر کسانوں کو گنے کی قیمت کم دے رہی ہے تو پھر چینی کی قیمت بھی 40روپے کلو مقرر کی جائے ۔موجودہ حکومت کے بعض وزرا ء نواز شریف کیلئے مسائل پیدا کررہے ہیں انہیں سوچ سمجھ کر بیان دینے چاہئیں ۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آئندہ سال مارچ میں ہونے والی آئینی ترمیم ملک میں طوفان برپا کردے گی کیونکہ مارچ کے بعد سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کی اکثریت ہوگی جس کی بنا پر وہ سینٹ میں ترمیمی بل منظور کرواکر نواز شریف کی نااہلی کو ہمیشہ کیلئے اہلیت میں تبدیل کردیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک کی گیدڑ بھبکیاں، بھارتی اسٹاک مارکیٹوں میں بدترین مندی