تازہ ترینفن فنکار

اداکارہ ریکھا آج 58 برس کی ہوگئیں

ممبئی(نمائندہ شوبز) سدا بہار بالی وڈ اداکارہ ریکھا آ ج ہو گئیں ہیں اٹھاون سال کی۔۔۔۔ لیکن عمر کے اس حصے میں بھی ان کی خوبصورتی، رعنائی اور شخصیت کی جاذبیت میں کمی نہیں آ ئی۔ ریکھا نے انیس سو چھیاسٹھ میں گیارہ سال کی عمر میں چائلڈ ایکٹریس کے طورپر بالی وڈ میں قدم رکھا اورفلمی کیرئیر کی ابتدا فلم ”گنگولا رتنم“سے کیا۔ ریکھا پہلے لیڈنگ رول میں جلوہ گر ہو ئیں فلم ”ساون بھادو“میں۔۔ کچھ ہی عرصے میں ریکھا ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کی بن گئیں اولین چوائس۔۔۔ریکھا چالیس سالہ فلمی کیرئیر میں ایک سو اسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔۔ریکھاکی کا میابیاں بیسٹ ایکٹریس کے طورپر ملنے والے فلم فئیر ،بیسٹ ایکٹریس،نیشنل فلم ایوارڈ اور ان جیسے کئی اعزاز ہیں جو اس اسٹار کے فلمی سفر میں ستاروں کی مانند چمک رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  شاہد خاقان عباسی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker