تازہ ترینعلاقائی

اسلام مخالف فلم بنانے پر بہاولنگر پریس کلب کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلام مخالف فلم بنانے پر بہاولنگر پریس کلب کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جنرل سیکریٹری بہاولنگر پریس کلب شاہد نذر نے کی احتجاجی ریلی بہاولنگر کلب سے شروع ہو کر رفیق شاہ چوک تک اختتام پذیر سے قبل سینئر صحافی میاں سجاد حیدر وٹو نے ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اسلام مخالف فلم بنانے والے بے غیر ت یہودی انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں ،انیس گیلانی نے کہا کہ سرکار کی شان میں کو ئی بھی گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتے فضل گجر نے کہا کہ سرکار دو عالم ﷺ کی شان اقد س میں گستاخی کر یں وہ مسلمانان عالم کے نزدیک واجب قتل ہے ۔ریلی میں سینئر صحافی محمداصغر نعمان، جعفر حسین بھٹی ،شیخ سیلم ،عامر چوہدری ،تنویر احمد صابری ،نذیر شاہین اور پریس کلب کے دیگر ممبران و عہدیداران نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button