تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد:میں یوم عشق رسول کے موقع پرمسیحی برادری نے اظہار یکجہتی ریلی نکالی

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد میں گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف ہڑتال رہی اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔تمام کاروبار اور تجارتی مراکز بھی بند رہے ،اہلسنت والجماعت سمیت کئی تنظیموں نے مظاہرے کیے ۔احتجاجی شرکاء نے امریکی اور یہودو ہنود کی اسلام دشمن پالیسیوں کی خلاف شدید نعرے بازی کی اور بینرز و پلے کارڈز کے ذریعے امریکی منافقت کے خلاف اپنے جذبات کااظہار کیا ۔احتجاجی افراد نے حکومت سے امریکہ کے خلاف اس گستاخانہ فلم پر شدیداحتجاج کامطالبہ بھی کیا ۔ہڑتال مجموعی طور پر پر امن رہی ۔
()ہارون آباد میں یوم عشق رسول ﷺکے موقع پر مسیحی برادری نے اظہار یکجہتی برائے شان رسالت و امسلمہ کے سلسلہ میں ایک ریلی نکالی ۔مسیحی برادری کی ریلی کے شرکاء نے اس مذموم گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کی اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے جذبات کی دل ونگاہ سے قدر کرتے ہیں۔اور اس احتجاج میں امت مسلمہ اور اپنے پاکستانی مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ رہیں گے ۔مسیحی برادری نے امریکی صدر کت پتلے کو نذر آتش کر کے احتجاج کیا ۔احتجاج مکمل پر امن رہا ۔دریں اثناء علماء کرام نے جمعتہ المبارک کے خطبات میں اس فلم کے خلاف امت مسلمہ کے جذبات کو بیان کیا اور اسے مذموم سازش قرار دیا ۔

یہ بھی پڑھیں  بینظیرایئرپورٹ پرامریکی فوجی سے گولیاں برآمد ،پھر بھی اس جانے کی اجازت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker