تازہ ترینعلاقائی

ڈہرکی :سی این جی مالکان کی پولیس کے خلاف ریلی

ڈہرکی(نامہ نگار) پولیس کے خلاف سی این جی مالکان مزدور یونین ڈہرکی پریس کلب سے پولیس اسٹیشن تک ریلی نکالی جس میں پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی تفصیل کے مطابق کل گورنمنٹ شیڈول کے مطابق سی این جی بند تھی ۔جام شاہد علی خان ڈہر نے شراب کے نشے میں آکر ایس ایس ڈی سی این جی اسٹیشن سے سی این جی مانگی نہ ملنے پر ملازمین کے ساتھ مار پیٹ کی اور جب سی این جی مالکان نے پولیس سے مدد مانگی تو ڈہرکی پولیس کا ڈرائیور غلام شبیر سرہیانی نے اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ آکر جام شاہد علی خان ڈہر کو گرفتار کرنے کے بجا ئے سی این جی ملازمین پر لاٹھی چارج کیا جس میں محبت علی برڑو سمیت تین ملازم سخت زخمی ہو گئے زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال ڈہرکی میں داخل کیا گیا ہے احتجاج کے دوران سی این جی مالک مہیش کمار نے کہا کہ یہ کیسا قانون اگر فریاد کرتے ہیں تو پولیس مارتی ہے فریاد نہ کریں تو غنڈے آج شام تک انہیں گرفتار نہ کیا گیا تو کل نیشنل ہائی وے بند کرینگے

یہ بھی پڑھیں  نورعالم امیر، جمشید دستی غریب،خواجہ سعد رفیق قرض دار نکلے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker