تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:انجمن تاجران اوردیگر تنظیموں کے زیراہتمام امریکہ کی طرف سے گستاخانہ فلم کے بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی

بہاولنگر : انجمن تاجران اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام امریکہ کی طرف سے گستاخانہ فلم کے بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی
پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں توہین آمیز وگستاخانہ امریکی فلم کیخلاف انجمن تاجران اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی ریلی میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی منچن آباد چوک سے شروع ہو ئی اور مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی رفیق شاہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر شیخ انور ،قاری حمید صدیقی، مولانا اللہ یار اشرفی اور دیگر مقرر ین نے خطاب میں کہا کہ ڈیڑھ ارب سے زائدمسلمانوں کے دینی جذبات کو شدید مجروح کرنے والے اور انکا سرپرست ومحافظ امریکہ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔ امت مسلمہ پر فرض ہوچکا ہے کہ وہ پیغمبر اسلام اور قرآن مجید کی گستاخی کرنے والوں کیخلاف سخت ترین کاروائی کرے۔ انہوں نے کہ شیطان پادری ٹیری جونز اور بعض دیگر یہود ونصاریٰ قرآن مجید اور پیغمبر اسلام کی بار بار گستاخی کر کے اپنی گندی ذہنیت اور شرانگیزی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور بار بار امت مسلمہ کے جذبات کو شدید مجروح کر رہے ہیں لہذا مسلم حکمران غیرت ملی کا مظاہرہ کریں اور اس صورتحال کے تدارک کیلئے فی الفور لائحہ عمل مرتب کریں۔ مقررین نے کہا کہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں کیساتھ ساتھ سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے مسلم حکمران بھی اسکے ذمہ دار ہیں جو غیرت ملی سے عاری ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ شیطانی قوتیں با ر بار شدید گستاخی کرنے پر جری ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کس قدر دُکھ کی بات ہے کہ ہمارے حکمران اور ادارے کتنے ہی امریکی مخالف امریکہ کے حوالے کر چکے ہیں لیکن آج تک کسی گستاخ قرآن وگستاخ رسول کو پاکستان کے حوالے کرنے کا امریکہ سے مطالبہ نہیں کیا۔اور شہر بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال تمام کاروباری مراکز رہے بند اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔

یہ بھی پڑھیں  حالت تعلیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker