فن فنکار

لاس اینجلس: اداکارہ ریما نے ایمبیسڈر آف انٹرٹینمنٹ کا ایوارڈ حاصل کر لیا

لاس اینجلس ۔۔۔۔ امریکہ میں پاکستانی فزیشنز کی تنظیم ’اپنا ‘ نے اداکارہ ریما کو ایمبیسڈر آف انٹرٹینمنٹ کا ایوارڈدیا ہے ۔اس سلسلے میں کیلی فورنیا میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اس تقریب میں اداکارہ ریما اور انکے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ریما نے اپنے فن کی بدولت نہ صرف ملکی اور غیر ملکی سطح پر شہرت اور کئی اعزاز حاصل کیے ہیں بلکہ وہ فلاحی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں اس موقع پر ریما خان کا کہنا تھا کہ یہ ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے فنکار کی حثیت ایک سفیر کی ہوتی ہے،وہ کوشش کرنیگی کہ ہر سطح پر پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔تقریب کے اختتام پر جاتے جاتے ریما گئیں اور اپنے جذبات کا اظہار پنجابی عارفانہ کلام کے ذریعے کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  امیتابھ اورسری دیوی سب سے زیادہ پسند کی جانیوالی شخصیات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker