تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور اور رینالہ خورد میں بھی الطاف حسین کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لیئے گئے

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے نفرت انگیز تقریر ملک بھر کی طرح ضلع اوکاڑہ کی 2تحصیلوں دیپالپور اور رینالہ خورد میں بھی الطاف حسین کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لیئے گئے رینالہ خورد میں درج ہونے والے مقدمہ میں الطاف حسین کے علاوہ ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں کو بھی ملزم ٹھہرایا یگا ہے تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم متحدہ کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ دو روز قبل اپنے کارکنان کے ساتھ ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے مسلح افواج عدلیہ پاکستان رینجر ز اور پاکستان کی سلامتی کے بارے میں نفرت انگیز تقریر کرتے ہوئے عوام کو ملک کے خلاف اکسایا اور بھڑکایا جسپر ملک بھر میں الطاف حسین کے خلاف عوام نے شدید غم وغصہ اور نفرت کا اظہارکرتے ہوئے ملک بھر کے شہروں میں اپنی مدعیت میں الطاف حسین کے خلاف مقدمات درج کروائے مقدمات درج ہونے والا دو روز قبل سلسلہ جاری و ساری ہے ملک بھر کی طرح اوکاڑۃ کی دو تحصیلوں رینالہ خورد دیپالپور میں دو شہریوں نے الطاف حسین کے خلاف درج ذیل دفعات 7ATA۔2PMPO۔6A۔120۔120D۔121A۔121۔122-123۔124A 25ٹیلی گراف ایکٹ 109 153/505آرڈنیننس 2015کے تحت درج کرائے گئے مقدمات میں موقف اختیار کیا ہے کہ الطاف حسین کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لا کر اس کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے تھانہ سٹی رینالہ خورد میں درج کرائے گئے مقدمہ مدعی سعید احمد نے الطاف حسین کے ساتھ فاروق ستار بابر غوری ۔حیدر عباس رضوی ۔ندیم نصرت وسیم اختر اور عتیق الرحمان کو بھی ملز م ٹھہرایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  اثاثے اور اقامے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker