تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:بے نظیر بھٹو نے عوام کی خاطرخود کو قربان کردیا،سید صمصام بخاری

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾ہم ملک چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے شہید ذوالفقار علی اور شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو نے عوام کی خاطر خود کو قربان کر دیا اور ملکی تاریخ میں خود کو امر کر لیا ذاتی مفادات کی خاطر وفاداریاں بدلنے والے منہ کی کھائیں گے پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے مچلز فروٹ فارم فیکٹر ی رینالہ خورد کی ورکرز یونین سی بی اے کی حلف برداری تقریب کے بعد ورکرز اور عوام کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے بھاگ جانا اور دیار غیر میں محلوں میں رہنا پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور نہیں بلکہ عوام کے ساتھ جینا مرنا پاکستان پیپلز پارٹی کا نصب العین ہے اس موقع پر مقامی راہنما پیپلز پارٹی سیٹھ گلزار احمد شیبر حسین جعفری محمد سرور بھٹی جنرل سیکڑی مچلز ورکر یونین سید جاوید حسن شاہ بھی موجود تھے وفاقی وزیر مملکت سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر پارٹیاں بدلنے والے لوٹوں اور سیاسی پنڈتون کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی اور ورکروں کے دلوں میں کوئی مقام نہ ہے آئندہ الیکشنر میں ایسے سیاستدان اپنے منتقی انجام کو پہنچ جائیں گے ترقیاتی حوالے سے پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا کہ رینالہ خورد میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کیمپس کی تعیمر مکمل ہوچکی ہے بڑے بڑے سیاستدانوں نے یونیورسٹی کو اپنے اپنے حلقہ انتخاب کے علاقوں میں شفٹ کرنے کی کوشش کیں لیکن انھیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور آج یہ منصوبہ اپنے پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے یہ صرف اور صرف اللہ کی رحمت اور آپکے اعتماد سے اس منصوبہ کو مکمل کروانے میں سرخ رو ہوا ہوں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی تعیمر میں سابق مرحوم سیاستدانوں سید سجاد حیدر اور رائو سکندر اقبال کا بھی اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ رینالہ خورد شہر میں دورایہ سید یوسف گیلانی روڈ کی تعیمر سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا حلقہ این اے 145 میں اربوں روپے کی گرانٹ سے میگا پروجیکٹ بلاتفریق جاری وساری ہیں اگرا ٓئندہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو رینالہ خورد کو اوکاڑہ سے بھی خوبصورت شہر بنا دیا جائیگا آخر میں وفاقی وزیر مملکت نے وسیلہ حق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سات مستحق خواتین کو بارہ لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیئے اور کہا کہ شفاف طریقہ کار کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحقین کی مالی امداد جاری رئیگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker