تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:ڈکیتی اوربجلی چوری کے مقدمات میں ملوث صدرانجمن تاجران چوہدری سعید اکرم کی گرفتاری کے خلاف ریلی

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾ڈکیتی اور بجلی چوری کے مقدمات میں ملوث صدر انجمن تاجران مرکزی چوہدری سعید اکرم گرفتار وفاداریاں بدلنے والے مقامی ایم پی اے چوہدری جاوید علاوئو الدین کی قیادت میں احتجاجی ریلی ہڑتال کروانے میں ناکام چند دوکانوں کے علاوہ مارکیٹیں اور کاروباری ادارے کھلے رہے تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل صدر انجمن تاجران چوہدری سعید اکرم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بستی رحیم بخش کے رہائشی سید شہباز شاہ کی دوکان پر قبضہ کی کوشش کی اور اس دوران سید شہباز شاہ کے ڈیرہ سے اسکی گھریلوں اشیا گن پوائنٹ پر لوٹ لیں تھیں اندارج مقدمہ کے بعد پولیس تھانہ سٹی رینالہ خورد نے صدر انجمن تاجران کوگناہ گار قرار دیا تھا ڈکیتی کے مقدمہ کے اندارج کے بعد واپڈہ ستگھرہ سب ڈویژن نے چوہدری سعید اکرم کی آئس فیکٹری پر چھاپہ مار کر ایک بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ سٹی رینالہ خورد میں مقدمہ درج کروادیا تھا ڈکیتی کے مقدمہ میں گزشتہ ماہ 25 جون کو چوہدری سعید اکرم کی عدالت سے ضمانت خارج ہوگئی تھی ضمانت خارج کے بعد پولیس اسکی گرفتاری کیلئے مسلسل چھاپے مار رہی تھی گزشتہ روز صبح تھانہ سٹی پولیس نے چوہدری سعید اکرم کو اسکی آئس فیکڑی کسان والا سے گرفتار کر کے حوالہ حوالات کر دیا ہے چوہدری سعید اکرم کی گرفتاری کے بعد مقامی ایم پی اے چوہدری جاوید علاوالدین کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ہڑتال کروانے کی کوشش کی لیکن ایم پی اے چند دوکانیں کے علاوہ ہڑتال کروانے میں ناکام رہے اور کاروباری ادارے اور مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی رہیں اور کاروباری کا پہیہ جاری وساری رہا

یہ بھی پڑھیں  سینٹ سیکرٹریٹ نے چیئرمینوں کے تقرر کا باضابطہ نوٹفکیشن جاری کردیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker