تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:سرکاری درخت فروخت کرکےرقم انچارج حاجی منیراحمد بھٹی نےاپنی جیب میں ڈال لی

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾وائرلیس ٹاورکی تنصیب کیلئے آنے والے ہزاروں روپے اور پٹرولنگ پوسٹ کھوکھر پل بڑے سرکاری درخت فروخت کر کے رقم انچارج حاجی منیر احمد بھٹی نے اپنی جیب میں ڈال لی تعمیراتی کمپنی سے سمینٹ بجری مانگ کر ٹاور کی بنیادوں میں بھر دیا تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس کے اعلیٰ احکام نے چوچک روڈ پر واقع پولیس پٹرولنگ پوسٹ پر وائرلیس ٹائور کی تنصیب کیلئے ساڑھے بار ہ ہزار روپے جاری کیے انچارج چوکی حاجی منیر احمد بھٹی نے ٹائور کی تنصیب کیلئے آنے والے ٹھیکہ دار سے رقم مذکورہ خود وصول کر لی اور ایک دوکان سے ڈھائی ہزار کاسیمنٹ ریت وغیرہ خرید کر خانہ پوری کر دی کھوکھرپل پر موجود ایک تعمیراتی کمپنی سے سمینٹ بجری وغیرہ مانگ کر وائرلیس ٹائور کی بنیادوں میں بھر دیا اورباقی ماندہ اپنی جیب میں ڈال لیے چوکی کے اندر دو بڑے درخت بیچ کر رقم ساڑھے تیرہ ہزار روپے بھی اپنی جیب میں ڈال لیے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی منیر احمد بھٹی کے خلاف کرپشن کی انکوائر ی ہوئی تھی اور سکھ پور چیک پوسٹ پر بھی سپاہی نے ایک شرابی کو پکڑا تھی لیکن منیراحمد بھٹی نے نذرانہ لے کر اسے چھوڑ دیا تھا سپاہی کی درخواست پر انکوائری ہوئی تھی جس میں منیر احمد بھٹی کو سزا ہوئی تھی اور محکمہ نے ڈسٹرکٹ بدر کر دیا تھا جب کہ اس ضمن میں جاننے کیلئے منیر احمد بھٹی سے رابطہ کیا گیا تو وہ اس وقت چیک پوسٹ پر نہ تھے

یہ بھی پڑھیں  کرونا خطرہ: پی ایس ایل کے کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے واپسی کی سیٹیں کنفرم کرا لیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker