تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد :با پ اور بیٹوں نے ساتھیوں سے مل کر اندھا دھند فائرنگ کر کے ماں بیٹے کو ہلاک کر دیا

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾با پ نے تین بیٹوں اور دو نامعلوم ساتھیوں سے مل کر اندھا دھند فائرنگ کر کے ماں بیٹے کو ہلاک کر دیا مقتول شاہ نوا ز اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ عدالت میں پیشی کے بعد اپنے گائوں بارہ جیڈی جارہا تھا رینالہ خورد کے قریب گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کر دی واقعات کے مطابق نواحی گائوں بارہ جیڈی فوجیاں والے کے محمد طفیل کی بیٹی کی شادی عرصہ پانچ سال قبل چک بھٹی جانگیر کے بیٹے امجد علی سے ہوئی شادی کے تھوڑے عرصے بعد روٹھ کر میکے آگئے جس کو منانے کیلئے امجد علی وغیرہ ان کے گھر گئے جہاں پر تلخ کلامی ہوگئی جس پر شاہ نواز نے بندوق سے فائرکر کے اپنے بہنوائی امجد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس کا مقدمہ تھانہ چوچک میں درج ہوا گزشتہ روز مقول شاہ نواز اپنی والد ہ اور بھائی کے ساتھ مقامی ایڈیشن سیشن جج نویدقریشی کی عدالت میں تاریخ پیشی بھگت کر واپس جارہا تھا کہ رینالہ خورد سے توڑی دور ستگھرہ روڈ پر جہانگیر ولد محمد امیر باپ ارشد صفد راختر پسران جہانگیر نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ جو سڑک کنارے گھات لگائے بیٹھے تھے شاہ نواز اپنی والدہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ماں بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ سٹی رینالہ خورد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker