تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:ناجائزمراسم اسقاط حمل کے دوران شادی شدہ خاتون جانبحق

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾ناجائز مراسم اسقاط حمل کے دوران شادی شدہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئی آشنا اور نامعلوم ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا واقعات کے مطابق چک نمبر دس ون کے ر ہائشی اگرہ ولد سید کی بیٹی نواب بی بی کی شادی عرصہ تین سال قبل دیہہ مذکورہ کے حاکم کے ساتھ ہوئی گزشتہ ایک سال قبل نواب بی بی اپنے شوہر سے ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر گئی اسی دوران نواب بی بی نے دیہہ مذکورہ کے رہائشی گلزارسے ناجائز مراسم استوار کر لیے اور گلزار کے ساتھ ناجائز مراسم کے باعث حاملہ ہوگئی گزشتہ روز گلزار نواب بی بی کو زبر دستی اسقاط حمل کیلئے ایک لیڈی ڈاکٹر کے پاس لے گیا اسی دوران اسقاط حمل کراتے ہوئے نواب بی بی موت کے منہ میں چلی گئی نواب بی بی کے والد نے اپنی بیٹی نواب بی بی کے آشنا اور لیڈی ڈاکٹر کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ تھانہ ستگھرہ میں درج کروادیا ہے

یہ بھی پڑھیں  فرزانہ قتل کیس، مقتولہ کے ملزم باپ7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker