تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:شریف برداران جدہ جانے کی تیاری کریں ،امتیاز صفدر وڑائچ

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾شریف برداران جدہ جانے کی تیاری کریں آئندہ پنجاب میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی ہر طرف جیلو ں کا راج ہوگا میں شہید ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو صدر آصف علی زرادری یوسف رضا گیلانی کے صبر کرنے والے جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں امتیاز صفدر وڑائچ تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت صدرپاکستان پیپلز پارٹی امتیاز صفدر وڑائچ عزیز الرحمن چن کے ہمراہ جب رینالہ خورد بائی پاس پہنچے تو جیالوں کی ایک بڑی تعداد نے سابق صوبائی وزیر اشرف سوہنا دیگر رہنمائوں نے ان کا پرزور استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور جلوس کی شکل میں ان کو اندرون شہر رینالہ خورد لائے اس موقع پر امتیاز صفدر وڑائچ نے جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف شہباز شریف سن لے آئندہ پنجاب میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی نواز شہباز دوبارہ جدہ جانے کی تیاری کریں وفاق کی طرف آئندہ پنجاب میں بھی جیالوں کا راج ہوگا انہوں نے کہا کہ میں ذوالفقار علی بھٹو شہید بے نظیر بھٹو شہید صدر آصف علی زرداری اور سید یوسف رضا گیلانی کے ان جیلالوں کو سلوٹ کرتا ہوں جہنوں نے اس تپتی دھوپ میں میرا استقبال کیا اصل میں یہ ان کی محبت ہے پاکستان پیپلز پارٹی تمام مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور جلد ہی تمام مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی

یہ بھی پڑھیں  خطروں کے کھلاڑی 5:اجے دیو گن ان ،اکشے کمارآؤٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker