تازہ ترینعلاقائی

لاہور :فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والےتحصیل رینالہ خورکے آٹھ نوجوانوں کو سپرد خاک کردیا

اوکاڑا( بیورورپورٹ) بند روڈ لاہور کی جوتے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ضلع اوکاڑا کی تحصیل رینالہ خورسے تعلق رکھنے والے آٹھ بد قسمت نو جوانوں کوالگ الگ گاؤں میں نماز جنازہ ادا کردکے سپرد خاک کردیا گیا سینکڑوں لوگوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد ملک مشتاق نے بھی تمام افراد کی نماز جنازہ ادا کرکے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ۔ ہلاک شدگان میں چار افراد جاوید،رئیس،دانش اور عابد کا تعلق موضع کماں، چکنمبر 13-1R کے مرید ولداسحاق اور مرید ولد خوشی جبکہ 7-1Lمحمد اکرم اور شفیق سے تھا۔ اس افسوسناک واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مرنے والے تمام افراد کی عمریں بیس سال سے کم تھیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:سیاستدانوں کی لڑائی عوام کیلئے نہیں بلکہ کرسی کے لیے ہے،رحمت وردگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker